Friday, 17 August 2012

اسلام خطرے میں ہے



رمضان المبارک کی 27ویں شب رات قریبا2:30 پر کامرہ ائر بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، رحمتوں کی رات تھی اس لئے سچ کا بول بالا ہوا اور دہشت پسندوں کا منہ کالا ہوا ، اسلام کا نام لینے والے یہ کون سے عوامل ہیں جو نام اسلام کا استعمال کرتے ہیں اور کام کفار والے؟ 

سوچئے۔
27 رمضان گلگت میں بس سے مسلمانوں کو اتار کے 22 مسافروں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ مرنے والے کلمہ گو مارنے والے نام نہاد کلمہ گو، نام اسلام کا کام کفار کے کون سے عوامل ہیں پھر سوچئے۔
جمعۃالوداع  جامعہ کراچی کے طلبہ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ وہ بھی کراچی میں زخمی و شہید ہونے والے کون؟ کلمہ گو
دہشت پسند کون؟
سوچئے۔

پھر سوچئے کہ اتنے مقدس دنوں میں اللہ اور اس کے رسول کے ماننے والوں پر حملہ کرنے والے کون ہو سکتے ہیں؟

رحمان ملک کو ہر چیز کے پیچھے تحریک طالبان نظر آتی ہے۔
 کو ان واقعات کے پیچھے کالعدم تنظیمیں نظر آتی ہیں۔
MWM
وفاق کو پنجابی طالبان نظر آئیں گے۔
پنجاب کو وزیرستان نظر آئے گا۔

سوال در سوال
جواب در جواب
الزام در الزام۔

کھیل ہے سب کیلئے، اگر لوگ نہ مریں تو قوم کی حمایت کیسے حاصل ہوگی۔

لیکن اب میرا سوال ہے ان تمام لوگوں سے جنھیں برما کی بیچارگی تو نظر آئی تھی لیکن اپنے ملک میں نا بے نظر آرہی ہے نہ چارگی۔

جماعت اسلامی سے معزرت کے ساتھ
خیبر پختونخواں میں تو آپ کی اکثریت موجود ہے، علمائے دین سے آپ کے رابطے ہیں کیا آپ اس صورتحال میں کوئی مثبت کردار ادا نہیں کر سکتے۔

اگر نہیں کر سکتے تو جیسے برما کیلئے سڑکوں پر آئے تھے ویسے ہی ایک جلوس پاکستانیوں کیلئے بھی نکال لیں
جیسی سوشل میڈیا  کمپین برما کے مسلمانوں کیلئے چلائی تھی ویسے اپنے ان برادران کے لئے بھی چلا لیں
یہاں تو آپ کو برما کی طرح دوسرے وسائل سے فوٹو بھی جمع نہیں کرنے پڑیں گے۔
جن کے جعلی ہونے پر سوالات اٹھیں۔


بس ایک دفعہ صرف ایک دفعہ اپنا عوامی مظاہرہ دہشت گردوں کے خلاف بھی
پلیز۔
اسلام کو اگر خطرہ ہے تو ان چیزوں سے ہے

Thursday, 9 August 2012

Tafseer Surah e Baqarah

Dear Friends,

I wanted you to watch these videos so that we know what Quran is saying to us , What Allah want us to do.

Do Watch whole Set